عمران خان

قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے،عمران خان بہاولنگر واقعے پراظہار تشویش

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے بہاولنگر واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، مگر آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ