فریقین کے درمیان فائرنگ

مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں لین دین کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 5افرادشدید زخمی ہو گئے ۔
واقعہ مردان کے علاقہ غلہ ڈھیر سید آباد کلے میں پیش آیا ۔
ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ مل گیا