پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کیلئَے محکمہ صحت نے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے جسے منظوری کےلئے چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان کے مطابق ڈینگی کنٹرول کرنے کیلئے ملٹی سیکٹورل اپروچ اپنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرض کی سدباب کےلئے ڈینگی کے لاروا کو بروقت تلف کرنے پر توجہ دی جائےگی۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں 1ہزار 240 بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کےلئے محکمہ بلدیات اور پی ڈی ایم اے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید