امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی نوٹ کی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 70 ہزار 396 کی سطح پر آ گیا تاہم بعد میں انڈیکس 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا