پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک امتحانات کا شیڈول چترال بھر میں متاثر ہوا ہے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بارشوں کے باعث لوئر اور اپر چترال میں میٹرک امتحانات کے 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔
اس حوالے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پرچے بعد لئے جائیں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز