پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تاحال عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ دینے میں ناکام ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز ہر چیز میں علی امین گنڈاپور کی کاپی کر رہی ہیں لیکن صحت کارڈ منصوبے میں نہیں۔ صحت کارڈ کے حوالے سے بھی ہماری نقالی کی جائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز تاحال پی ٹی آئی منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو ائیر ایمبولینس کی نہیں صحت کارڈ جیسے منصوبے کی ضرورت ہے، پہلے عوام کو صحت کارڈ جیسا انقلابی منصوبہ دیں، پھر ایئر ایمبولینس کا ڈرامہ رچائیں کریں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رمضان پیکیج بھی صرف لیگی کارکنوں میں‌تقسیم کیا.

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند