ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا درواز کھٹکھٹا دیا۔
اس حوالے سے چودھری پرویز الہٰی نے درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی 32 پر ضمنی انتخابات کے دوران پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب