عطا تارڑ

9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ 9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا ۔
ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کی رپورٹس آرہی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، پاکستان سٹاک مارکیٹ سابق ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، ہم سعودی وفد کے شکر گزار ہیں، ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سظح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔
عطا تارڑ نیک ہا کہ سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا بھی وفد آئے گا، ان کے دورہ کو سہولت دی جائے گی اور جب وہ ہمارے سیکٹرز کے ساتھ کام کریں گے تو یہ معیشت کے لیے بڑا قدم ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیاجانتی ہے کہ شہبازشریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں ، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بہترین کردار ادا کررہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے ۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن کا پہلا جلسہ ناکام تھا ، جو تقریریں ہوئیں اس سے لگتا ہے کہ یہ کمپنی چلنے والی نہیں ، پی ٹی آئی اپنی ہی صفوں میں اتحاد پیدانہ کرسکی ، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ۔
عطاتارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ 9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، جن کے جرائم سنگین نہیں تھے انہیں عدالت سے ریلیف مل گیا ، فیض آباد دھرنا کمیشن پر کابینہ اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے لیکن ”میں نا مانوں”کی سیاست نہیں چل سکتی، ان کیسز پر توجہ دیں جو آپ کے رہنما بھگت رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک زور نہیں پکڑ پائے گی، جو سفر ہم نے ترقی کا شروع کیا وہ جاری و ساری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق