انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پی پی رہنما اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے۔
انہوں نے باجوڑ میں ضمنی انتخابات کے لئے مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اخوندزادہ چٹان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے واقعات سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت