پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں اسلامیات کے پرچے سے میٹرک امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 8 لاکھ 93 ہزارسے زائد طلبہ میٹرک امتحانات میں حصہ لیں گے۔ ان میں 4 لاکھ 22 ہزار طالبات بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں 3 ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں جبکہ 23 ہزار996 اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
میٹرک انتحانا ت کے حوالے سے چئیرمین پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبہ امتحانات دیں گے جن میں 61 ہزار 879 طالبات بھی شامل ہیں۔
پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کے مطابق صوبہ بھر کے تمام امتحانی ہالوں میں خفیہ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ امتحان کی سخت مانیٹرنگ کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف