پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: پشاور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے۔ دوسری طرف سندھ کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے سسٹم خیبرپختونخوا میں داخل ہو رہا ہے جس سے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں‌ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، شہریوں نے بازاروں کا رخ کر لیا .

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان