بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں کرپشن کی بازگشت اور ڈاکٹرز کی ناقص کارکردگی پر ایم ٹی آئی کے 55 ویں اجلاس میں بورڈ نے تازہ قدم اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر نعمان اور ڈاکٹر احمد فراز سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا جبکہ ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل، ڈاکٹر عطاء اللہ خان میڈیکل ڈائریکٹر مقرر کر دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ایڈیشنل ڈائریکٹر ہاسپیٹل اور ڈاکٹر اسفندیار کو ڈائریکٹر پیرامیڈیکس کا چارج دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید