چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں نے چمن کی مختلف شاہرائوں کی قلعی کھول کر رکھ دی، بارش کے پانی سے کئی شاہراہیں ٹھوث پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق چمن میں پہاڑوں کے دامن میں واقع 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ پانی میں بہہ گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہراہ بہہ جانے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے کیونکہ سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر آنے جانے والوں کیلئے اذی تکا باعث بن رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ کے متاثر ہونے سے علاقے کے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک