پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: پاک افغان بارڈر سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 7 دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے نشانے پر آ کر جان سے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سپن کئی میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی۔ اس پر سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ساتوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولیاں، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلیے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کیلیے پرعزم ہیں اور وطن سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔
یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر ملک میں‌دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع، تمام تر انتظامات مکمل