بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو چکاہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سمیت بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے متحرک ہو گئی ہے اور صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں گلیشئرز کی مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں‌بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا