دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کی جانب سے مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر کئی نانبائی گرفتار جبکہ کئی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ضلع لوئر دیر میں ضلعی انتظامیہ ڈی سی واصل خان کی ہدایات پر متحرک ہو گئی ہے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کئی نانبائی گرفتار جبکہ کئی جرمانے کی زد میں آ چکے ہیں۔
چکدرہ کے مختلف بازاروں میں بھی تندوروں کا معائنہ جاری ہے۔ اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی کی جانب سے روٹی کے وزن اور قیمت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبہ بھر میں مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے