ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

ویب ڈیسک: 30 اپریل تک ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے اجازت لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بحالی و آبادکاری کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کرنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنے ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے پیشگی اجازت ضرور لیں۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں ضم شدہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھی ایسی ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار