download 66

اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی  بھی مہلک وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ، مشتاق غنی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ آباد میں قرنطینہ کرلیا، ا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عوام سےصحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں،

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے،

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔