63a9a9480fd2444aa6b7a158b4efbd47 18 1

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ- چویبس گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: چویبس گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 798 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 88 زندگیاں نگل گیا،

ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2551 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ، پنجاب میں کورونا کیسز 50 ہزار سے تجاوز کر گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49256 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 16415، بلوچستان میں 7866 کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 7163، گلگت میں 1044، آزاد کشمیر میں 574 ہوگئے ، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29850 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے،

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

ملک بھر میں اب تک آٹھ لاکھ 39 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 938 ہوگئی، سندھ میں 793، خیبر پختونخواہ میں 642 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 80 ، اسلام آباد میں 71 اور گلگت میں 16 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 820 اسپتالوں میں کورونا کے 8559 مریض زیر علاج ہیں۔