20160112 134739 scaled

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور آن لائین کلاسز ۔طلباء کا احتجاج

خیبر:باڑہ  پریس کلب کے سامنے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کا احتجاج مظاہرہ، آن لائین کلاسز کے لئے قبائلی اضلاع میں فوری انٹرنیٹ بحال کیاجائے، تھری جی فورجی کی بحالی کے بغیر آن لائین کلاسز سے استفادہ ناممکن ہے، خیبر:انٹرنیٹ کی عدم بحالی کی صورت میں طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہوجائیگا، گزشتہ پندرہ سال دہشت گردی کے باعث طلباء درس و تدریس سے محروم رہ گئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی مرتبہ تھری جی فورجی کی بحالی کا اعلان کیاہے، قبائلی اضلاع میں امن وامان کی مکمل بحالی کے بعد انٹرنیٹ کی عدم بحالی کا کوئی جواز نہیں رہا، اگر نیٹ بحالی ممکن نہ ہوتو آن لائین کلاسز ختم کیاجائے۔