Dead

چین چونگ چنگ میں پرائمری سکول کے 8 طلباء دریا میں ڈوب کر ہلاک

بیجنگ:چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چونگ چنگ میں پرائمری سکول کے 8 طلبا دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے، چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ضلع ٹونگ نان کے گاوں ٹونگ جیا میں اس وقت پیش آیا طلبا دریا کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک طالب علم دریا میں گرگیا جسے بچانے کے لیے باقی طلبا نے بھی چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں تمام طلبا ڈوب کر ہلاک ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے تمام 8 طلبا کی نعشیں نکال لیں۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی