1000x 1 3

پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے- آرمی چیف جنرل قمر جاوید

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیرشفیق نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا گراں قدر ادارہ ہے، نیول وار کالج میں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے