amir

وزیر اعلی محمود خان نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا، آئی جی پی کو واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا، واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی،

مزید پڑھیں:  قوم 9 مئی کے ہر کردار کو بھولے گی نہ معاف کریگی، مریم نواز

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا، واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی، کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں،  زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  9مئی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عام معافی کا مطالبہ کردیا