corona pakistan

ملک بھر میں فرنٹ لائن فائیٹرز پر کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے

اسلام آباد: گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید 181 ہیلتھ کئیر ورکر کورونا وائرس سے متاثرہوئے، رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 5215 تک پہنچ گئی، کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ کئیر عملے کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی،

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے رپورٹ جاری کر دی، ملک میں مزید 128 ڈاکٹر کورونا سے متاثر،مجموعی تعداد 3181 ہو چکی ہے،مجموعی طور پر 617 نرسز اور 1418 دیگر اسپتال ملازمین  کورونا کا شکار، کورونا وائرس کا شکار 271 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج، 2334 ہیلتھ کئیر پروفیشنل گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ ہیں،

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ

ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا 7 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کورونا سے اب تک 2554 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں۔