TNN 0185cb1f 6image story

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10 افراد جاں بحق

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 879ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 416 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  24ہزار 303ہوگئی،

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 352مریض صحت یاب ہو گئے، صوبہ  میں کورونا  وائرس سے اب تک 11449متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی8 ہزار423 ہوگئی ہے،

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے  426افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 166افراد متاثر ہوئے۔