match 1

دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈ یسک (ساؤتھپمٹن): آسٹریلیااور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔میزبان انگلینڈ نے سیریز 2-0 سے جیت لی۔آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے روایتی حریف انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 آج ساؤتھپمٹن میں کھیلا گیا۔جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرن فینچ نے اننگز کا آغاز کیا، وارنر بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہو گئے جبکہ کیری نے2،سٹیو اسمتھ نے10،سٹونس نے35میکسوئل نے 26 رنز بنائے، کپتان ایرون فینچ نے4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایگر نے 23 اور کمنز نے 13 رنز بنائے اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں پر 157 رنز بنا دیے،انگلینڈ کی جانب سے جورڈن نے2 جبکہ آرچر، ووڈ اور راشد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں انگلش ٹیم نے نہایت ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ ہدف7گیند پہلے ہی حاصل کر لیا۔ انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انہوں نے 8 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے جبکہ میلان نے 42 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایگر نے 2 جبکہ سٹارک اور زمپا نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی،اس کے ساتھ ہی میزبان انگلینڈ نے سیریز 2-0 سے جیت لی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف
مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی تھی۔