imran khan 19

خواتین اوربچوں کے خلاف جنسی جرائم کو روکھنے کیلئے نئی قانون سازی پرزور۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے خواتین اوربچوں کے خلاف غیراخلاقی اورجنسی جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے موثرنظام ، سخت سزائوں کے لئے نئی قانون سازی اوربیہودگی کے خلاف سماجی جدوجہد پرزوردیا ہے، نجی نیوزچینل کودیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے لاہورکے نزدیک موٹروے پر پیش آنیوالے حالیہ واقعہ کونہایت افسوسناک اور دلخراش قراردیا، جس نے پوری قوم کوہلا کررکھ دیا ہے، وزیراعظم نے اس طرح کے واقعات خصوصاً بچوں کے ساتھ بد فعلی کے مجرموں کوسرعام لٹکانے سمیت سخت سزائوں اورتادیبی اقدامات کے لئے نئی قانون سازی کی ضرورت پربھی زوردیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے حکومت کی موثر پالیسی اقدامات اورمربوط ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے کورونا وائرس پرکامیابی سے قابوپالیا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت جیسے بین الاقوامی اداروں نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کی پاکستان کی حکمت عملی کوسراہا ہے اور دیگرملکوں سے اس کی تقلید پرزوردیا ہے، انھوں نے کہنا کہ حکومت نے اعلیٰ سطح پربدعنوانی کی موثرروک تھام کی ہے اور مختلف محکموں میں خودکار نظام متعارف کرانے کے ذریعے نچلی سطح پراس برائی کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، عمران خان نے کہا کہ اُنکی حکومت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے تاکہ مقامی سطح پرلوگوں کو بااختیاربنایا جاسکے، لاہورمیں دریائے راوی پرایک نئے شہر اورکراچی میں بنڈل آئی لینڈسمیت مختلف بڑے تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کا مقصد شہروں کا پھیلائوں روکنا ہے تاکہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی اراضی کو بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اورحال ہی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں حکومت کے منصوبوں کا مقصد غریبوں کا معیارزندگی بلند کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئی توانائی پالیسی کوحتمی شکل دے دی ہے، جس کا اعلان ایک ہفتے میں کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا