رکی پونٹنگ

بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز بن سکتا ہے: رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔

2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے بابر اعظم نے بہت ہی کم عرصے میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے انہیں پاکستان کا مسٹر کنسسٹنٹ بھی کہا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیوی کرکٹر کولن منرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم ون ڈے میں 13 اور ٹیسٹ کرکٹ میں دو سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زائد ہے۔
دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان

اپنے دور کے اسٹائلش بلے باز رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کو جواب دیا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس انہتائی متاثر کن رہی ہے، اس کی کلاس بہت زبردست ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں