5587b20a 56d3 4217 afdc 48ffdd7fce86 780x470 780x320 1

وزیر قبائل کے درمیان متنازعہ علاقہ زرگل اورکژم کا معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان): مکین رزمک محسود , وزیر قبائل کے درمیان متنازعہ علاقہ زرگل اورکژم کا معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ دونوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ اورقوم بھیٹنی کی کوششوں سےفائربندی کر دی گئی۔ محسود قوم تین شاخی اور وزیر قوم علی خیل کے دونوں فریقین سے چار کروڑ چالیس لاکھ ضمانت جمع کردی گئی۔ آج باقاعدہ دونوں فریقین دونوں اضلاعوں کی انتظامیہ کی موجودگی میں مورچے خالی کرینگے۔ 6 اکتوبر کو فریقین کے درمیان ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں باقائدہ مذاکرات ھونگے۔ واضح رہے دو دن پہلے دونوں اقوام مورچہ زن ہوکر ایک دوسروں پر چھوٹا اور بھاری اسلحہ سے فائرنگ کی تھی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔