Pc News 26 1

پاک بحریہ کے ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ایڈمرل زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،

وائس ایڈمرل فیصل رسول نے 1986 میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہدالیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے،ترجمان پاک بحریہ