jam 11 1

جمرود باب خیبر کے مقام پر فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (جمرود): جمرود باب خیبر کے مقام پر قومی مشران کا فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ونعرہ بازی، خیبر قومی جرگہ کے مطابق فرانس نے تمام مسلمانوں کے دل پر وار کیا ہے، فرانس نے ہمیشہ بزدلانا وار کیا ہے، تمام اسلامی ممالک فرانس کے ساتھ فوری طورسفارتی تعلقات منقطع کرے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے دلوں میں بستے ہیں، اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ہم فرانس کے مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، آخر میں فرانس کے صدر کا پتلہ بھی جلایا گیا۔