157070051859936 final igp pic 1

پشاور دھماکے کے بعد عید میلادالنبی کے جلوسوں کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ اجلاس میں جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز،ایس ایس پیز،اور زونل ایس پیز نے شرکت کی، عید میلادالنبی کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ڈی آئی جی آپریشنز جلوس کے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے۔
اے آئی جی سپیشل برانچ اس بات کو یقینی بنائیں گے جلوس میں شامل ہونے والے تمام افراد باقاعدہ چینگ واک تھرو گیٹ سے گزر کر جلوس میں شامل ہوں۔ ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں۔ جلوس کے دوران جلوس کے اردگرد ایریاز میں بڑی گاڑیوں کا داخل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جلوسوں کی نگرانی ڈرون، سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو سرویلینس کے ذریعے کی جائے، جلوس کے راستے میں آنے والے تمام پٹرول پمپ بند کروائے جائیں گے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی چھوٹی بڑی سب گلیاں خاردار تاروں کے ذریعے بند کی جائیں گی۔
شہر بھی میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ جات کی تعداد بڑھا دی گئی۔ سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات ایس او پی کے مطابق کیے جائیں، عامر ذوالفقار خان۔ سیکیورٹی کے معاملے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں