wwww 1

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

ویب ڈیسک (راولپنڈی): پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار کارکردگی، 5 وکٹیں لینے والے افتخاراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
اتوار کوپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی تھیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسی خان ڈیبیو کیا، ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چھبابا 6 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند کا شکار بنے، جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی، 59 رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت ہوئی اور 25 اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120رنز اسکور کیے جبکہ اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی، تاہم آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خواہ سہارا نہیں دے سکے اور یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے کے بعد 34 اوورز میں زمبابوے کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ کرسکے اور 171 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی، 8 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتخار احمد نے 10 اوورز میں 40 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد موسی نے 2، حارث رئوف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی
مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنا لیے، پاکستان کی پہلی وکٹ 68 سکور پر گری جب محمد عابد 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے،پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جنہوں نے49 رنز بنائے، پاکستان کی تیسری وکٹ 137 رنز پر گری جب حیدر علی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان صرف ایک رنز پر کر آئوٹ ہو گئے، پاکستان نے 207 رنز کا آسان ہدف 35.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان بابر اعظم نے اپنے کیر ئیر کی 16 ویں نصف سنچری سکور کی اور 77 رنز جبکہ افتخار احمد 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پاکستان کی جانب سے 5 وکٹیں لینے والے افتخاراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔