sherpao

وزیراعظم مہنگائی کر کے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کنٹرول نہیں ہو رہی. سکندر حیات خان شیر پاؤ

ویب ڈیسک (کوہاٹ): قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پاؤ کی شمولیتی پروگرام میں شرکت، آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے، تحریک انصاف نے نئے پاکستان بنانے کو دعویٰ کیا تھا، ایک کروڑ نوکریاں اور مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کیا تھا، ڈھائی سالوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو ہے،ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا، ڈھائی سالوں میں پاکستان تحریک انصاف نے چودہ ہزار ارب کا ریکارڈ قرض لیا، ملکی پالیسی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، مہنگا ئی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے، وزیراعظم مہنگائی کر کے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگا ئی ہوئی ہے، صوبائی حکومت کا یہ بہانہ بھی ختم ہو گیا کہ مرکز میں حکومت نہیں ہے، کے ڈی اے ہسپتال کی حالت زار بد تر ہو گئ ہے، ڈسڑکٹ اور ڈویژنل ہسپتال کو کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا صحت کی سہولیات میسر نہیں ہوں گی، جنوبی اضلاع میں کارخانے لگنے چائیے تھے، جنوبی اضلاع تیل اور گیس کی دولت کے باوجود پسماندگی کا شکار ہیں ،صوبائی حکومت کو اسلام آباد سے بذریعہ ریموٹ کنٹرول نہیں چلایا جا سکتا، پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سیلکیڈ حکومت کے خلاف تحریک شروع ہو چکی ہے، نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے.

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری