2059967 Aamirliaquat 1594903394 229 640x480 1

عامر لیاقت حسین کوطبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک (کراچی): کورونا وائرس میں مبتلا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کوطبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑگئی،

عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، اہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پرعامر لیاقت حسین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامرلیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے، گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے،

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے 9 نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور گھر سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔