5856e9d22b832

اداکارہ عروہ حسین،گلوکار فرحان سعید نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک (کراچی): گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چند برس قبل نکاح کے بندھن میں جڑنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوچکی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

ان کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔
ویب سائٹس نے یہ بھی دعوی کیا کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے