Untitled 2 6

قومی کرکٹ ٹیم کےاسکواڈ میں شامل 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک(کرائسٹ چرچ )کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
لاہور سے روانگی کے وقت دورے کرنیوالے تمام اسکواڈ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے تھے۔کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس معاملے پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ تمام چھ اراکین کو قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا، قرنطینہ میں اراکین مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ کی سہولت کو روک دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی