بے رحم کورونا نےملک بھرمیں مزید75افراد کی جان لے لی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا سے75 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد8ہزار166ہوگئی ہے ۔این سی اوسی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران2ہزار829 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ3ہزار311 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیوکیسز کی تعداد49ہزار780 ہوگئی، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ45ہزار365 ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران35ہزار197ٹیسٹ کیے گئے، اب تک55لاکھ84ہزار976کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آپریشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد1 لاکھ75 ہزار642 ہوگئی ہے ۔گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد4 ہزار667 جبکہ آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد6ہزار982 ہوگئیہے ۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ20 ہزار 356 ہوگئی ،خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد47 ہزار701 ،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد17ہزار215 ہوگئی،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد30 ہزار748ہو گئیہے۔