130276898 5668840359825004 923594177634696187 o

انڈسٹریلائزیشن کے ذریعے ملک کو اوپر اٹھائیں گے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے ایئرسیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آنے والے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا سینٹر بن جائے گا۔

ہم نے بزنس کمیونٹی کی رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔ جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خاص توجہ دی جائے،
گلگت بلتستان،فاٹا اور بلوچستان پیچھے رہ گیا ہے، ڈی جی خان کے قبائلی علاقے سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر اور باقی غریب ہوں۔ چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور اب وہ سی پیک کے ذریعے اپنے مغربی چین کو اوپر اٹھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے ملک کی دولت نہیں بڑھے گی ملک کو غربت سے نہیں نکال سکتے۔انڈسٹریلائزیشن کے ذریعے ملک کو اوپر اٹھائیں گے۔ ایکسپورٹس میں اضافے سے ملک ترقی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

ہم نے اپنی ایکسپورٹس میں اضافہ کرنا ہے اور نوجوان آبادی کے لیے نوکریوں کے مواقع پید ا کرنے ہیں۔ چین صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھا کر سب سے زیادہ ترقی کر رہاہے۔