825965 104256 updates

اداکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کےوالد کا انتقال ہوگیا

ویب ڈیسک(کراچی):داکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کے والد انتقال کر گئے۔ سارہ کے والد کے انتقال کی اطلاع ان کی شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پردی۔عبدالصمد ضیاء نےشادی والے دن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں سارہ اور فلک شبیر دونوں سارہ کے والد کے گالوں پر بوسہ دے رہے ہیں
انہوں نے کیپشن میں لکھا ” دل توڑ دینے والی خبر، سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔ اللّہ تعالیٰ سارہ اور اُنکے اہلخانہ کو مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے۔ آمین ”۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔