ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1176 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے149 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33220ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 148 مریض یاب، کورونا سے اب تک صحت یاب 27017ہو چکے ہیں۔
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار 432 ہوگئی۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 561 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 افراد کی اموات ہوئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 افراد متاثر ہوئے۔ پشاور میں اب تک 9493 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے۔