header left 1

قیام پاکستان کے بعد پہلی بار صوبے میں حصول اراضی کے اصول ترتیب دیئے گئے ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو

ویب ڈیسک (پشاور): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوسید ظفر علی شاہ نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی کاموں کیلئے حصول اراضی کا کام اب آسان ہوا ،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار صوبے میں حصول اراضی کے اصول ترتیب دئیے گئے ہیں ، گائیڈ لائنز پہلے سے موجود تھے، لیکن رولز اب بنے ہیں ، ایس ایم بی آر ظفر علی شاہ نے مزئد کہا کہ رولز کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی گئی ہے ،اب کمشنرز کو بھی تیس ملین سے زائد زمین کے حصول کے اختیارات سونپے گئے ہیں ، رولز پہلی دفعہ قبائلی اضلاع میں بھی نافذ کئے جائینگے ،رولز کے تحت قبائلی اضلاع مین زمینی تنازعات و ملکیت کے معاملات سہل ہوسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رولز کے تحت قبائلی اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کیلئے زمین کا حصول ممکن ہوسکے گا ،ترقیاتی کاموں کیلئے قبائلی اضلاع میں زمین کے حصول کا قبائلی جرگہ کے زریعے کیا جائے گا،رولز کے تحت کسی بھی ترقیاتی کام کیلئے زمین کا حصول چھ ماہ کے اندر اندر ممکن بنایا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری