94783169 66879564

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ: وزیراعظم نے بھرپورایکشن لینےکاکہہ دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کردیں، چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو بھرپورایکشن لینےکاکہہ دیا-

ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک ہونے پر ایس ای سی پی کے 8 افسران کوشوکازنوٹس جاری کردیے گئے، ارسلان ظفر نے جولائی میں خفیہ معلومات حاصل کیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان ظفر سابق چیئرمین ظفر حجازی کےصاحبزادےہیں، ارسلان ظفر کیخلاف انکوائری شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں، ڈائریکٹر آئی ٹی عامر وحید کو وارننگ جاری کردی گئی، ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن ذوالفقار شمس کوبھی وارننگ جاری کردی گئی-

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی زاہد حسین سےبھی جواب طلب کرلیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حسین سروش سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئیں، محمد سہیل اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سے بھی جواب طلب کرلیا گیا-

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد احمد کوبھی نوٹس جاری، اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن صادق شاہ کو بھی نوٹس جاری، اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن عابدعلی کوبھی نوٹس جاری، اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن سید جمال زیدی کوبھی نوٹس جاری.