news 1597229792 1426

خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس، صوبے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے منصوبوں کی منظوری دے دی، اجلاس میں تقریباً 6 ارب روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں 150 پرائمری سکولوں کی مڈل سکولوں، 100 مڈل سکولوں کی ہائی سکولوں میں اپ گریڈیشن کی منظوری، اجلاس میں 6.8 ارب روپے کی لاگت سے ضم شدہ اضلاع میں 70 پرائمری سکولوں کی مڈل، 70 مڈل سکولوں کی ہائی اور 70 ہائی سکولوں کی ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈیشن کی منظوری، ضم شدہ اضلاع میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 100 نئے پرائمری سکول بھی تعمیر کئے جائیں گے، اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں 1.4 ارب روپے کی لاگت سے دہشت گردی سے مکمل طور پر تباہ حال 75 سکولوں کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ منظوری منصوبے کے تحت لڑکوں کے 50 سکول اور لڑکیوں کے 25 سکول تعمیر ہونگے، 2.2 ارب روپے کی لاگت سے جزوی تباہ حال 325 سکولوں کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی، 7.7 ارب روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں 300 خستہ حال پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی دوبارہ تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے، پشاور سکول ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 1 ارب روپے کی لاگت سے پشاور میں 277 سکول کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی