NINTCHDBPICT000618536102 1024x683 1

دنیا کے سب سے مہنگے اور تیز ترین کبوترکی بولی لگ گئی ۔حفاظت پر گارڈ مامور

ویب ڈیسک (بیلجیئم): دنیا کے سب سے مہنگے کبوتر کی قیمت اس وقت 15 لاکھ ڈالر یعنی 22 کروڑ روپے اور اس کی حفاظت پر گارڈ بھی مامور ہیں۔پرواز کے مقابلوں کے لیے سب سے تیزرفتار کبوتر ہے اور اپنے مالک کیلئے لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔ حال ہی میں ایک بولی میں اس کی قیمت 15 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔
فضائی مقابلوں کے لیے تیزرفتار کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی واور نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔ اب انہوں نے اس اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کِم بھی شامل ہے مادہ کبوتری ہے جسے کِم کا نام دیا گیا ہے ،جو بہت سی فضائی پروازیں جیت چکا ہے اور قومی مقابلے میں اول نمبر بھی آتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا


ہوک وان ڈی واور کا کہنا ہے کہ یہ کبوترجس نسل سے تعلق رکھتا ہے وہ تیزرفتار پرواز کے زبردست ماہر ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کبوتر کی حفاظت کے لیے باقاعدہ ایک سیکیورٹی کمپنی کی خدمات لی گئی ہیں۔
اب تک یہ دنیا کا سب سے قیمتی کبوتر بھی ہے۔کِم کی بولی لگی اور اب تک 13 لاکھ ڈالر قیمت لگائی جاچکی ہے۔ تاہم بولی اب بھی جاری ہے اور 15 نومبر کو بولی حتمی طور پر ختم کردی جائے گی جبکہ توقع ہے کہ یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی