Marriyum Aurangzeb 2

عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر دوپہر ایک بجے جمع ہوں گی ۔عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ وہ الیکشن کمیشن پہنچنا شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام فیصلہ لینے آرہے ہیں،چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کریعمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف سازش کا یوم حساب آ چکا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا اتھا کہ عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھر آنا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم