ویب ڈیسک (ہری پور) : واپڈا ہائڈرویونین نے پیسکو نجکاری کے خلاف احتجاج کیا، اور مہنگائی کے خلاف بھی آحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی مہنگی آٹا مہنگا ہر چیز مہنگی کر دی گئی حکومت کی جانب سے ، اس موقعہ پر مظاہرین نے نعرے بازی کی اور گو نیازی گونیازی تیرامک گیا شونیازی کے نعرے لگائے گئے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی جناب سے قومی اداروں کی لوٹ سیل پر احتجاج کرتے ہیں ،
واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج میں پیسکو یونین کے ملازمین کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ، واپڈاپیسکو ہائیڈرو یونین کے عہدےداران کی جانب سے حکومت مخالف نعارے لگائے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت قومی اداروں کی فروخت سے باز رہے اپنے اخراجات کنٹرول کرے وزراءاور نام نہاد مشیروں کی عیاشیاں کنٹرول کی جائیں ۔