113168393 e246bdf0 486b 432a 9c00 bde047a9c7a8

خیبر : اراضی تنازعہ شدت اختیار کر گیا،ایک شخص جاں بحق ،5زخمی

ویب ڈیسک (خیبر) باڑہ کے دور افتادہ اکاخیل میں دو قبائل کے درمیان اراضی تنازعہ شدت اختیار کر گیا، ضلع انتظامیہ کے مطابق دونوں قبیلوں کے درمیان جھڑپیں ہوئے ،جھڑپیوں کے درمیان ایک شخص جاں بحق جبکہ05 افراد زخمی ہوئے ۔

دونوں قبیلوں نے ایک دوسرے کے متعدد گھروں کو نذر آتش کردیا۔جھڑپ میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال جاری، ضلع انتظامیہ کے مطابق دونوں قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئی ۔کشیدہ حالات کے بارے مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

درجنوں خاندان درہ آدم خیل کے راستے محفوظ مقامات پر منتقل کر لئے گئے ، پولیس کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے آزادنہ استعمال کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس ، ضلع انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے میں مکملطور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ کئی مورچوں کو قبضے میں لے لیا گیاہے،حالات قابو کرنیکے لیے بھاری پولیس علاقے میں پہنچا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو