230155 2824341 updates

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک

ویب ڈیسک: خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا.

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک،مارا گیا دہشتگرد کافی عرصے سے سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھا، ہلاک دہشتگرد آئی ای ڈی کا ماہر اور درجنوں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت

دہشتگرد نورستان دہشتگردوں کا ماسٹر ٹرینر تھا،2007میں 50سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا.