578488 51332814

عالمی بینک کاسابقہ فاٹامیں عارضی طورپربےگھرافراد کیلئےاضافی 12 ملین ڈالرکی گرانٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی بینک کا سابقہ فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ، ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امورمیں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیارنے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا

اس موقع پرخسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی سابقہ فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں۔ریکوری پیکج سے سابقہ فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی،ریکوری پراجیکٹ میں خیبرپختونخواہ کےچارنئےاضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے